شوبز

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار متھن چکرورتی کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف، اوپری اور نچلے اعضا میں کمزوری کی شکایت کے ساتھ کولکتہ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے دماغ کا ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ متھن چکرورتی کو دماغ کا فالج ہوا ہے جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متھن چکرورتی مکمل طور پر ہوش میں ہیں۔

والدین کے حکم پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا، عاطف اسلم

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ متھن چکرورتی کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے پہلے ان کا مزید طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ اداکار کو گھر جانے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Mithun Chakraborty News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Mithun Chakraborty Suffers Brain Stroke, Admitted in Hospital | Mithun Chakraborty Health Update.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button