شوبز
فلم ’لال سنگھ چڈھا ‘کو 11 اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا
ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہالی وڈ کی سپرہٹ فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے
ممبئی (آواز نیوز)بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کو 11 اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہالی وڈ کی سپرہٹ فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔
فلم میں ٹائٹل رول عامر خان نے نبھایا ہے جو کہ ایک معذور بچے کا ہے۔ جس کو اس کی ماں مونا سنگھ اس وجہ سے پہاڑوں پر لے جاتی ہے کہ اس کے بیٹے کے ساتھ معاشرے کے عام لوگوں کی طرح برتاو کیا جائے۔