میری بیٹی سوناکشی، ظہیر کیساتھ بہت خوش نظر آتی ہے، شتروگھن سنہا
ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی سول میرج کے بعد بھارتی صحافی نے شتروگھن سنہا سے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کے خاص دن پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ کیا یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟، ہر باپ اس لمحے کا بےصبری سے انتظار کرتا ہے کہ جب صحیح انسان کے ساتھ اُس کی بیٹی کی شادی کرکے رخصت کردیا جائے۔
معروف بھارتی اداکار نے حج ادا کرلیا
شتروگھن سنہا نے کہا کہ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آتی ہے، میری دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔
مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ 44 سال قبل، میں نے اپنی پسند کی ایک کامیاب، خوبصورت اور باصلاحیت لڑکی پونم سنہا سے شادی کی تھی، اب سوناکشی کی باری تھی کہ وہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرتی۔
واضح رہے کہ 23 جون اتوار کے روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔