شوبز

میرے والد عرفان مجھ سے بہت پیار کرتے تھے،اداکار بابیل خان

ممبئی (آواز نیوز)بالی ووڈ کے نوجوان اداکار بابیل خان نے اپنے مرحوم والد، اداکار عرفان کی شہرت کے اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بتایا ہے۔

بابیل خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے تکلیف دہ بچپن اور والد سے دوری کے احساس کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ شہرت کی وجہ سے وہ بچپن میں اپنے والد سے دور رہتے تھے کیونکہ مداحوں کی بھیڑ عرفان خان کو ان سے دور کھینچ لیتی تھی۔

کچھ عرصے کیلیے مذہب سے دور ہو گئی تھی، یشما گل

بابیل خان نے کہا کہ بچپن میں چاہے 10 منٹ کے لیے ہی کیوں نہ ہو جب ایک باپ بیٹے کا ہاتھ پکڑتا ہے تو وہ اس کی پوری دنیا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب کوئی باڈی گارڈ آتا اور ہجوم سے بچانے کے لیے انہیں لے جاتا اور اس دوران ایک بچے کے ہاتھ سے اس کے باپ کا ہاتھ کھینچ لیا جاتا ہے تو یہ میرے خیال میں بہت تکلیف دہ عمل ہے۔

بابیل خان نے بتایا کہ میں اپنے والد سے بظاہر دور رہا کیونکہ وہ شوٹنگز میں بہت مصروف رہتے تھے لیکن جب وہ میرے پاس ہوتے تھے تو مجھ سے بہت پیار کرتے تھے۔

My father Irfan loved actor Babil Khan very much.Showbiz News in Urdu.Baba, My Bestest Friend – Babil Khan | Spoken Fest 2022 | Irrfan Khan Birthday Tribute

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button