شوبز

نیہا ککڑ کے شوہر روہن پریت سنگھ کی قیمتی اشیاء چوری

ممبئی (آواز نیوز)بولی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر اور پنجابی گلوکار روہن پریت سنگھ کی قیمتی اشیاء کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ان کے ساتھ یہ معاملہ ہماچل پردیش کے منڈی میں پیش آیا ہے، جہاں ہوٹل میں روہن پریت کے موبائل سمیت ان کا قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ روہن پریت کے کمرے سے آئی فون، ہیرے کی انگوٹھی اور ایپل واچ چوری ہوگئی ہے۔

سہیل خان نے سیما سے بھاگ کر شادی کی تھی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روہن پریت کو چوری کا علم ہوا تب انہوں نے ہوٹل کے منیجر سے شکایت کی۔ ہوٹل میں مکمل چھان بین کے بعد سامان نہ ملنے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ہوٹل پہنچ گئی۔

پولیس نے ہوٹل کے عملے اور وہاں مقیم تمام لوگوں کے باہر جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ ہوٹل کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس سنجیدگی سے اس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔

neha kakkar and rohanpreet singh news in urdu entertainment ViDeo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button