شوبز

نک جونس نے پریانکا کو پرپوز کرنے سے پہلے مجھے ڈیٹ کیلئے پوچھا:

ممبئی(سی ایم لنکس)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا کا کہنا ہے کہ نک جونس نے پریانکا چوپڑا کو پرپوز کرنے سے پہلے مجھے ڈیٹ کے لیے پوچھا۔

مدھو چوپڑا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا، جس کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس انٹرویو کے دوران پہلی بار پریانکا اور نک جونس کی عمر کے درمیان 10 سال کے فرق سے متعلق بھی لب کشائی کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دن نک میرے پاس آیا اور لنچ (ظہرانے) کے لیے پوچھا کہ میں آپ کو کھانے پر باہر لےجانا چاہتا ہوں، جس پر میں نے ہامی بھرلی اور جب ہم لنچ پر گئے تو نک نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ کو پریانکا کے لیے کیسا لڑکا چاہئے۔

ہمارے معاشرے میں شادی کو خواتین کی زندگی کا آخری انجام قرار دیا جاتا ہے: سجل علی

مدھو چوپڑا نے بتایا کہ میں نے تمام خوبیاں بتائیں کہ مجھے پریانکا کے ہونے والے شوہر میں فلاں فلاں خوبیاں چاہئے، جس پر نک نے میرا ہاتھ تھام کر کہا کہ میں وہ انسان ہوں، کیا میں وہ شخص ہوسکتا ہوں جو آپ کی ان تمام خواہشات کو پورا کرے۔

اس کے ساتھ ہی اس نے وعدہ کیا کہ وہ ان تمام خوبیوں پر پورا اترے گا۔

پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اداکارہ اور نک جونس کی عمر میں 10 برس عمر کے فرق سے متعلق کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی کی بات چیت چل رہی تھی تو اس موقع پر ایک بار بھی یہ بات ہمارے ذہن میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا، دونوں اپنی جگہ اچھے ہیں، ایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں, یہ کافی ہے کبھی اس نظر سے دیکھا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب نک نے پریانکا کا ہاتھ مانگا تو مجھے بہت خوشی ہوئی، اس وقت میں نک کو جانتی تو نہیں تھی لیکن پہلی ملاقات میں اندازہ ہوگیا تھا کہ لڑکا اچھا ہے۔

Nick Jonas News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Carry Minati news channel | Nick Jonas asked me on a date before proposing to Priyanka.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button