شوبز

اپنے پروگرام میں انہی لوگوں کو بلاتی ہیں جنہیں عوام دیکھنا پسند کرتے ہیں: ندا یاسر

لاہور (آواز نیوز) معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پروگرام میں انہی لوگوں کو بلاتی ہیں جنہیں عوام دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں مہمانوں کے انتخاب پر تنقید اور شدید ٹرولنگ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں انہی لوگوں کو بلایا جاتا ہے جنہیں عوام دیکھنا چاہتی ہے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ یہ ہماری عوام ہی ہے جو وائرل ہونے والی چیزوں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اگر کسی بہترین طالبِ علم کو بلایا جائے تو اس میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے ندا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2021 میں دانانیر مبین نامی لڑکی کو اپنے شو پربلایا تھا جنہوں نے محض پاوری ہو رہی ہے مکالمہ سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ ان کے ساتھ ACCA کے امتحان میں 179 ممالک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی زارا نعیم کو بھی بلایا گیا تھا۔مگر ان دونوں کے ایک ساتھ کیے گئے شو میں صرف دانانیر مبین کے کلپس وائرل ہوئے۔ندا کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل کئی مرتبہ باصلاحیت افراد کو بلا چکی ہیں۔

مگر وہ پروگرام زیادہ نہیں چلے جبکہ دنانیر اور عائشہ والے کلپس خوب وائرل ہوئے۔میرا دل یہ پکارے گانے پر رقص کر کے مشہور ہونے والی لڑکی عائشہ کو اپنے شو پر بلانے پر وضاحت دیتے ہوئے ندا نے کہا کہ ان کے ڈانس کی بے پناہ مقبولیت کی اصل وجہ جاننے کے لیے انہیں پروگرام میں بلایا گیا تھا۔

شاہ رخ خان نے فلم’پٹھان‘ میں کام کا فیصلہ کیوں کیا؟

یاد رہے کہ ندا یاسر کو اپنے مارننگ شو میں دنانیر اور عائشہ جیسی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لڑکیوں کو پروگرام میں مدعو کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Nida Yasir Latest News in Urdu | Latest Showbiz News in Urdu | Viral Girl Ayesha Se Jante Hain Dance Ke Peechy ki Kahani #GoodMorningPakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button