نور بخاری کی رائے نے نیا تنازع کھڑا کر دیا
کراچی (آواز نیوز ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے دوران پاکستانی شوبز فنکاروں کی بھارتی اداکار کے ساتھ سیلفی سے متعلق نور بخاری کی رائے نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے جہاں دنیا بھر سے بڑے بڑے اسٹارز اور اہم شخصیات قطر آئیں۔
وہیں بھارتی و پاکستانی فنکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی اداکاروں کے ہمراہ پاکستانی فنکاروں کی سیلفیاں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
ان میں اداکارہ مہوش حیات، سجل علی، اداکار ہمایوں سعید، عدیل چوہدری، ٹی وی میزبان حسن چوہدری، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہ نواز وغیرہ شامل ہیں جو بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ہمراہ دکھائی دیئے۔
سوشل میڈیا پیچ پر وائرل تصویر پر دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کارتک آریان کے سامنے یہ تمام ستارے زیادہ بڑے اسٹارز ہیں۔
احتجاج کی حمایت: معروف ایرانی اداکارہ ترانہ علی بھی گرفتار
نور بخاری کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ اگر ایک ملک کے فنکار کسی دوسرے ملک کے فنکار کے ساتھ تصاویر بنوائیں، انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں تو کیا فنکار ایک دوسرے سے چھوٹے بڑے ہو جاتے ہیں؟۔