شوبز

لندن نہیں جاﺅں گا فلم ریلیز

فلم میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے

کراچی (آواز نیوز)اداکارہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لندن نہیں جاﺅوں گا‘ کو اسلامی ملک ترکی میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر مذکورہ فلم ترکی میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہوگی۔

Pakistani film london nahi jaungi movie release in turki
Pakistani film london nahi jaungi movie release in turki

اس وقت ’لندن نہیں جاﺅں گا‘ شوٹنگ کے مراحل میں ہے اور فلم کی ٹیم ترکی میں موجود ہے۔فلم کے پروڈیوسر عرفان ملک نے ’انادولو ایجنسی‘ (اے اے) کو بتایا کہ ترکی میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے نہ صرف بہترین لوکیشنز موجود ہیں بلکہ وہاں تکنیکی عملہ بھی انتہائی پیشہ ورانہ ہے جب کہ وہاں 8 ہزار سینما بھی ہیں۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ ترکی میں فلم اور ڈراما انڈسٹری بہت بڑی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی فلم ’لندن نہیں جاﺅں گا‘ کو ترکی میں ترجمے کے ساتھ سینماﺅں میں ریلیز کریں۔

Pakistani film london nahi jaungi movie release in turki
Pakistani film london nahi jaungi movie release in turki

عرفان ملک کے مطابق ’لندن نہیں جاو?ں گا‘ ان کی تیسری فلم ہے، جس کی شوٹنگ ترکی میں کی جا رہی ہے اور وہ اسے وہاں ریلیز کرنے کے لیے مقامی ڈسٹری بیوٹرز سے بات چیت میں مصروف ہیں اور ان کی حتی الامکان کوشش ہے کہ فلم کو وہاں پیش کیا جائے۔پروڈیوسر کا کہنا تھا پاکستان میں ترکی کے ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں۔

جنہیں وہاں کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستان میں ترکی کی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان کی فلم ’لندن نہیں جاﺅں گا‘۔

ایمن سلیم کے انسٹا فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی

وہ پہلی پاکستانی فلم بنے گی، جسے ترکی میں مقامی زبان میں ترجمہ کرکے پیش کیا جائے گا۔اسی حوالے سے ہمایوں سعید نے بھی ترک خبر رساں ادارے سے بات کی اور کہا کہ انہیں ترکی میں بہت عزت اور محبت دی جا رہی ہے۔

جیسا کہ ترکی کے لوگوں کو پاکستانی عزت اور محبت دیتے ہیں۔انہوں نے ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ وہاں اچھی تکنیکی ٹیم موجود ہے۔

Pakistani film london nahi jaungi movie release in turki Trailer 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button