شوبز
پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو بھی یوٹیوبر بن گئی
عائشہ اب اپنے مداحوں کو ایپلیکیشن ٹک ٹاک، انسٹاگرام کے بعد اب یوٹیوب پر بھی نظرآئیں گی
کراچی (آواز نیوز)محض ایک ڈانس ویڈیو سے راتوں رات مشہور ہو جانے والی پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو بھی یوٹیوبر بن گئی ہیں۔
ٹک ٹاکر عائشہ اب اپنے مداحوں کو ایپلیکیشن ٹک ٹاک، انسٹاگرام کے بعد اب یوٹیوب پر بھی نظرآئیں گی۔عائشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے یوٹیوب چینل کا اسکرین شاٹ سمیت لنک بھی شیئر کیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام ’عائشہ اظہر‘ رکھا ہے۔
عائشہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کا کہا ہے اور جَلد اپنا پہلا وی لاگ شیئر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
بیٹے اور بہو کے خلاف ویڈیوز پوسٹ کر کے غلطی کی، صبا فیصل
واضح رہے کہ مشہور ہونے کے بعد عائشہ عرف مانو اب باقاعدہ فیشن ماڈل بھی بن گئی ہیں اور مختلف برانڈز کے لیے نت نئے فیشن شوٹس کروا رہی ہیں۔