شوبز

پریتی زنٹا نے اپنے نام سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی معروف و خوبرو اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے نام سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور انسٹا گرام پر اداکارہ نے وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ ویڈیو اس لیے شیئر کر رہی ہوں کیونکہ انٹرنیٹ، گوگل، وکی پیڈیا پر ہر جگہ یہ لکھا ہوا ہے کہ میرا نام پریتی زنٹا نہیں بلکہ پریتم سنگھ زنٹا ہے۔

رنبیر کپور نے نئی فلم کیلئے گوشت کھانا اور شراب پینا چھوڑ دی

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنا نام تبدیل نہیں کروایا ہے، میرا نام شروع سے پریتی زنٹا ہی ہے لیکن یہ میرے علم میں نہیں ہے کہ گوگل یا ویکی پیڈیا پر ایسا کیوں لکھا ہے کہ میرا نام پریتم سنگھ زنٹا ہے یا پہلے کبھی تھا، یا پھر میں نے اپنا نام تبدیل کر کے پریتی زنٹا رکھ لیا ہے،

ایسا ہرگز نہیں ہے۔پریتی زنٹا نے مزید بتایا کہ میں نے شادی کے بعد اپنے نام میں جی حرف کا اضافہ کیا ہے، کیونکہ میرے شوہر کا نام گڈانف ہے تو میں نے پورے نام کا اضافہ کرنے کی بجائے صرف پہلے حرف جی کا اضافہ کیا ہے

لیکن میرا اصل نام ہمیشہ سے پریتی زنٹا تھا اور رہے گا۔

Preity Zinta News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Preity Zinta issues clarification about her name Pritam Singh Zinta.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button