شوبز

آج میں کافی بے چین ہوں، پریانکا چوپڑا

اداکارہ نے یونیسیف ٹیم کے ہمراہ کینیا کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی


لاس اینجلس (آوازنیوز)یونیسیف کی برانڈ ایمبیسڈر، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے دورہ کینیا کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”آج میں کافی بے چین ہوں۔

“پریانکا چوپڑا نے یونیسیف ٹیم کے ہمراہ کینیا کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی۔پریانکا چوپڑا کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’آج میں کافی بے چین ہوں، میرا دماغ ایک وقت پر لاکھوں جگہوں پر ہے، میں سچ میں کنارے پر محسوس کر رہی ہوں اور ایسا تب سے ہو رہا ہے جب سے میں نے لاس اینجلس سے فلائٹ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک تشویشناک بحران کا جائزہ لینے یونیسیف کے ساتھ کینیا میں ہوں، ایک نئی ماں ہونے کے ناطے یہ مجھے الگ طرح سے چوٹ پہنچاتا ہے۔

آریان خان منشیات کیس کی انویسٹیگیشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کافی مشکل ہے، لیکن پھر بھی میں آپ کو اس سفر پر لے جانا چاہتی ہوں۔ویڈیو میں پریانکا دکھاتی ہیں کہ کیسے کینیا کو خشک سالی کی وجہ سے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بچے بھوکے مر رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، بچے بھوکے مر رہے ہیں اور لاکھوں لوگ بھوک سے مرنے کی دہلیز پر ہیں۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ یہ موسمیاتی تبدیلی کا بحران ہے اور یہ اس وقت کینیا میں ہو رہا ہے، لیکن امید ہے اور حل بھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اگلے کچھ دنوں تک یونیسیف کی جانب سے کی جارہی کوششیں کو دکھاﺅں گی۔

Priyanka Chopra Latest News in Urdu | Latest Bollywood News | Priyanka Chopra’s visit to Kenya,Africa#kenya #priyanka #unicef#drought #crisis #africa

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button