شوبز

پریانکا چوپڑا فلم شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئیں

 بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اسٹار اداکارہ پریانکا چوپڑا ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہیں خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ناک اور ہونٹوں سے خون بہہ رہا ہے اور وہ گلے تک پہنچ گیا ہے، ساتھ ہی پریانکا نے کہا ’ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے، ایک اور دن آفس میں‘۔

سائنس فکشن ’کالکی2898‘ برابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی

سائنس فکشن ’کالکی2898‘ برابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی

پوسٹ کی دوسری تصاویر میں اداکارہ کے کلائی اور کندھے پر آنے والے زخموں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پریانکا نے پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ بھی لگائے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایکشن فلم ’دل بلف‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔

Priyanka Chopra News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Sad News! Priyanka Chopra Severely Injured During Shoot.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button