پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کیلئے آواز اٹھانے پر بھارتیوں کیجانب سے تنقید کا سامنا
پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کیلئے آواز اٹھانے پر بھارتیوں کیجانب سے تنقید کا سامنا
ممبئی (آواز نیوز ) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کی حمایت میں آواز ا±ٹھا نے پر بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حجاب نہ کرنے پر لڑکی کی ہلاکت ہونے کے واقعے پر ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں میں حصّہ لینے والی خواتین کی حمایت کی اور اپنے مداحوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی سراپا احتجاج ایرانی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔
اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کرنے پر بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ڈپریشن پر قابو پانے میں والدہ نے بہت ساتھ دیا، دیپکا پاڈوکون
بھارتی صارفین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ جب بھارت میں کوئی تنازع سامنے آتا ہے اس وقت پریانکا چوپڑا کیوں خاموش ہوتی ہیں۔
بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی سہولت کے حساب سے صرف چند منتخب مسائل پر
ہی اپنی آواز اٹھاتی ہیں۔
کچھ شہریوں کی جانب سے اداکارہ کے اس اقدام کو منافقانہ روّیہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔