شوبز

پی ٹی وی بولان کے سینئر اینکرز کے معاوضہ میں اضافہ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے: سینئر اینکرز

اینکرز کے معاوضہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ اور چیکوں کی ادائیگی بروقت ممکن بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں ، مشترکہ بیان

کوئٹہ (آواز نیوز) پی ٹی وی بولان کے سینئر اینکرز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سولہ برسوں سے معاوضہ میں اضافہ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ علاقائی زبانوں میں نشر کئے جارہے پروگرامز اور شوز نا صرف ملکی سطح پر بلکہ بیرون ملک بھی بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔

سینئر اینکرز نے عرصہ دراز سے مختلف موضوعات پر پروگرامز اور شوز کرتے ہوئے پی ٹی وی بولان کی اسکرین کوزندہ رکھا ہوا ہے مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اتنی وسیع نشریات کے باوجود بھی سینئر اینکرز کو فی پروگرام 1200 روپے کی قلیل رقم دی جاتی ہے۔

جب کہ اینکرز کو اکثر وبیشتر ٹرانسپورٹ اور میک اپ کی سہولیات بھی میسر نہیں ہوتیں اور اُنہیں اسی معاوضہ میں اپنی ضروریات کو پورا کرنا ہوتا ہے ان ڈھیر ساری مشکلات کے باوجود بھی معاوضہ میں گزشتہ سولہ برسوں سے ناتوکوئی اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی چیکوں کی ادائیگی بروقت ممکن بنائی جاتی ہے حالانکہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں ہوشرباءاضافہ ہوگیا ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ سینئر اینکرز کے اس مسلہ کی جانب کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے احتجاجی لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہورہے ہیںاُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر اینکرز کے معاوضہ میں مہنگائی تناسب سے فوری اضافہ کیا جائے۔

نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے، مریم اورنگزیب

اور پروگرامز و شوز کے چیکوں کی ادائیگی بروقت ممکن بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں بصورت دیگر سینئر اینکرز اپنے احتجاجی شیڈول کو حتمی شکل دینے پر مجبور ہوں گے ۔

PTV Salary Issue News | PTV News | News In Urdu |Exact Salary of Famous News Anchors of Pakistan | Newzium

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button