اگر آپ کی کوئی خاص دعا ہے تو مجھے بتائیں:رابی پیرذادہ
سابق اداکارہ نے دعا قبول ہونے کی صورت میں کسی بھوکے کو کھانا کھلانے کی شرط رکھ دی
لاہور(آواز نیوز)پاکستان کی مشہورسابق گلوکارہ اوراداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے مداحوں سے ان کی کوئی خاص دعا پوچھی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے لیے دعائیں کریں گی۔
اگر دعا قبول ہوگئی تو انہیں کسی کو کھانا کھلانا پڑے گا ۔رابی نے سوشل میڈیا پر دعاوں سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔
اس حوالے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے ۔پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے اللہ تقریبا میری ہر دعا سنتا ہے ، اللہ سے جو سچے دل سے مانگا جائے تو وہ ضرور دیتا ہے ۔مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کی کوئی مخصوص دعا ہے تو مجھے بتائیں۔
دوسروں کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں ۔ میں آپ کے لیے دعا کروں گی۔ دعا قبول ہونے کی صورت میں آپ کو کسی بھوکے کو کھانا کھلانا پڑے گا۔
ان کی اس پوسٹ پر مداح اپنی اپنی دعائیں شئیر کرنے لگے ۔ایک صارف نے لکھابرائے مہربانی میرے والدین اور فیملی کی بہتر صحت اور خوشگوار زندگی کے لیے دعا کریں ۔ایک اور نے اپنی دعا بتائی کہ میرے لیے دعا کریں کہ اللہ مجھے اولاد جیسی نعمت سے نوازے۔
صوبے کے حقیقی فنکاروں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں :شائستہ صنم
ایک صارف نے بہترین شریک حیات حاصل کرنے کے لیے دعا کا کہا کہ اللہ مجھے نیک شریک دے جس کے ساتھ میں پوری زندگی سکون سے گزار سکوں ، جسے میں اور جو مجھے ذہنی اور جسمانی سکون دے اور ایسا شخص جو میری دنیا اور آخرت بنادے۔