راہول اور اتھیا نے ‘ہلدی’ کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں

ممبئی(یواین پی)بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی نے شادی کے بعد اب ہلدی کی تقریب کی بھی تصاویر شیئر کردیں۔
23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے راہول اور اتھیا نے سنیل شیٹی کے کھنڈالہ کے گھر میں شادی کی جس میں رشتہ داروں سمیت بھارتی کرکٹرز اور چند اداکاروں نے شرکت کی۔
اب گزشتہ روز جوڑے نے شادی سے قبل ہونے والی ہلدی کی تقریب (مایوں) کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جب کہ ہلدی کے شاندار وینیو، جسے گیندے کے پھولوں سے سجا دیکھا جاسکتا ہے۔
کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔یاد رہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہوا تھا جب کہ شادی 23 جنوری کو ہوئی۔
ڈرامہ ایک تھی لیلیٰ نے ناظرین کی بڑی تعداد کو اپنے سحر میں جکڑرکھا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جب کہ گزشتہ شب اتھیا اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی تھی۔