شوبز

رنبیر کپور نے نئی فلم کیلئے گوشت کھانا اور شراب پینا چھوڑ دی

ممبئی(آواز نیوز) فلم ”اینیمل“ فلم کی شاندار کامیابی کے بعد رنبیر کپور ایک اور نئی دھماکا فلم کے ساتھ اپنے مداحوں کا جوش بڑھانے بڑی

اسکرین پر جلوہ نما ہوں گے۔

رنبیر کپور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کامیاب ہیرو اور ایک باکمال اداکار کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں۔

فلموں کے انتخاب اور کردار کے مطابق خود ڈھالنے کی صلاحیتوں کے بنا پر وہ صف اوّل کے ہیروز میں شامل ہوچکے ہیں۔

تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جوڑی کے چرچے ہونے لگے

قسمت کی دیوی بھی رنبیر کپور پر کافی مہربان نظر آتی ہے۔

رنبیر کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم سے متعلق اپنے ایک مداح کو بتاکر ساتھی اداکاروں کو گویا چیلنج دے دیا ہے۔

نئی فلم کا نام رامائن ہو گا جس کی شوٹنگ آئندہ برس شروع ہوگی۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”رامائن“ میں رنبیر کپور کے علاوہ پلاوی اور یش بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اس فلم میں ہندو داستان ‘رامائن’ کو تین حصوں میں فلمایا جائے گا۔

Ranbir Kapoor The New Film | Bollywood News in Urdu | Ranbir Kapoor The New Film.Showbiz News in Urdu. Ranbir Kapoor To Leave Alcohol.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button