شوبز

ملکا شراوت کی فلم آر کے/آر کے کا پوسٹر جاری، 22 جولائی کو ہوگی ریلیز

ممبئی(آواز نیوز) رجت کپور، کبری سیت اور ملکا شراوت اسٹارر فلم RK/RKAY کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز ہوا تھا، جو ناظرین کو دلچسپ لگا-اب فلم کا انوکھا پوسٹر سامنے آیا ہے، جس میں پوری کاسٹ الگ الگ انداز میں نظر آرہی ہے-

فلم کے ٹریلر میں دیکھا تھا کہ ہیرو غائب ہوجاتا ہے اور اسکو ڈھونڈنا اسکی پوری ٹیم کے لیے ایک رولر کوسٹر رائیڈ ثابت ہوتی ہے- فلم کے اسی آئیڈیا کو پرفیکٹ پیش کرتے ہوئے، پوسٹر میں باصلاحیت اسٹار کاسٹ شامل ہے، یہ فلم 22 جولائی 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، فلم کو رجت کپور نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے-

الی ووڈ میں ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر خود کو منوانے والی ملکا شراوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم آر کے/آر کے کو لیکر بحث میں ہے-بتادیں کہ ملکا کافی وقت سے بڑے پردے سے دور ہے، مگر اب فلم آر کے/آر کے کے ذریعہ وہ ایک بار پھر واپسی کرنے جارہی ہے-

ملکا اپنی فلم کو لیکر بے حد پرجوش ہے، ساتھ ہی انکے فینس بھی اپنی اسٹار کو پردے پر دیکھنے کے لیے بیتاب ہے-

یہ فلم دراصل ایک ہدایت کار (آر کے) کی کہانی ہے- ہدایت کار کی نئی فلم کی شوٹنگ پوری ہوجاتی ہے، لیکن ایڈیٹنگ کے سطح پر فلم میں کچھ چیزیں صحیح نہیں لگتی ہے-اسکے بعد ہدایت کار آر کے، کے ذہن میں کچھ غلط ہونے کا ڈر آتا ہے، آخر کار آر کے، کا برا خواب سچ ہوجاتا ہے-

کترینہ نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

اسی کو لیکر فلم کہانی آگے بڑھتی ہے-ملکا شراوت نے کہا، فلم میں، انہوں نے 1950 کے دور کی اداکارہ کا کردار نبھایا ہے، فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ سیٹ پر کیا کیا گڑبڑ ہوجاتی ہے-بتادیں کہ فلم میں ملکا شراوت، کبری سیت، رنویر شورے، منو رشی چڈھا، چندر چور رائے، ابھیجیت دیشپانڈے، ابھیشک شرما، گریس گریدھر اور ویشالی ملہارا اہم کردار میں ہے۔

RK/RKAY Release Date in Urdu Showbiz News in Urdu. RK/RKAY OFFICIAL TRAILER | Rajat Kapoor | Mallika Sherawat | Ranvir Shorey.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button