شوبز

اگر لڑکیوں کو ویل سیٹل جیون ساتھی کی خواہش ہو تو 45 برس کے شخص سے شادی کریں: صبا فیصل

کراچی (آواز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو اگر شادی کے لیے ویل سیٹل لڑکوں کی خواہش ہو تو وہ 45 برس کے شخص سے شادی کریں کیونکہ پچیس یا تیس برس کے لڑکے خود دوسروں پر انحصار کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ ہم پہلے یہ دعا کرتے تھے کہ اللّٰہ تعالیٰ بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے لیکن اب ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللّٰہ بیٹوں کے بھی نصیب اچھے کرے۔

کیٹ کی سیاہ ساڑھی میں قاتلانہ اداوں پر مداح فدا

انہوں نے کہا کہ بیٹے پورے خاندان کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور بیٹوں کی شادی جب ہوتی ہے تو یہ ذمے داری بہو پر بھی آجاتی ہے کہ اسے گھر آگے لے کر چلنا ہوتا ہے اور یہ ایک بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنی بھابھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب میری والدہ بیمار تھیں تو میری بھابھی نے میری ماں کی بے انتہا خدمت کی جس کی وجہ سے میں آج ان کو ماں کا درجہ دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج کل لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ جب ان کی شادی ہو تو انہیں سب کچھ مل جائے۔

انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ جب آپ کسی نوجوان سے شادی کریں گی تو وہ خود اسٹرگل کر رہا ہوگا، وہ اسٹیبل نہیں ہوگا اور اگر انہیں ویل اسٹیبل شخص کی خواہش ہے تو پھر وہ کسی 45 برس کے شخص سے شادی کریں۔

Saba Faisal News in Urdu | Loolywood News in Urdu | Well Educated Well Settled Girl Rishta Proposal for Lahore. 1st Marriage proposal.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button