شوبز

سجل علی نے شاہد کپور کو ’کیوٹ‘ قرار دیدیا

کراچی(آواز نیوز)نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کسی تعریف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر مختصر وقت میں شوبز انڈسٹری میں نام و شہرت حاصل کی۔

سجل علی کو ان کے کام کے باعث نا صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جا تا ہے اور ان کے ڈرامے کافی مقبول ہیں۔

سجل علی نے بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں بھی عمدہ پرفارمنس دکھا کر تعریفیں سمیٹیں۔سجل علی نے گزشتہ روز اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سجل علی نے ناصرف شاہد کپور کو ’کیوٹ‘ قرار دیا ہے بلکہ ساتھ میں دل، شرمانے اور پسندیدگی کا اظہار کرنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔

حدیقہ کیانی اپنی 48 ویں سالگرہ 11 اگست کو منائینگی

سجل علی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر اُن کے مداح ملے جُلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Sajal Ali Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Film Star Shahid Kapoor Ne Sajal Ali Ke Bare Kya kaha| #sajalaly #jemimakhan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button