شوبز

اپنی ساکھ کو برقرار کھنے کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا پڑتا ہے: سجل علی

شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو خوش قسمتی سے قدم قدم پررہنمائی کرنے والے لوگ ملے ‘ انٹرویو

لاہور(آواز نیوز) خوبرو اداکار سجل علی نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کام کرنا بہت مشکل رہا ہے ،ہر

شعبہ زندگی میں پڑھے لکھے لوگ آگے آرہے ہیں تاہم اس کے باوجود ابھی بھی خواتین کو مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو خوش قسمتی سے مجھے ایسے لوگ ملے جنہوں نے قدم قدم پرمیری رہنمائی کی اور ساتھ مجھے اس بات کا احساس بھی دلایا کہ ہر جگہ پر برے لوگ ہی نہیں ہوتے۔

علی ظفر کے گانے پر مادھوری ڈکشٹ کا ڈانس

میں نے اپنے کریئر میں سینکڑوں لوگوں کے ساتھ کام کیا مگر خدا کا شکر ہے کہ میرے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کریئر کا جب آغاز کیا تو مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ میں اتنی مقبول اداکارہ بن جاﺅں گی ،اپنی ساکھ کو برقرار کھنے کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا پڑتا ہے ،خدا کا شکر ہے کہ اب تک میں اپنے تمام تر مقصد میں کامیاب رہی ہوں ۔

Sajal Ali Latest News in Urdu | Showbiz News in urdu | What does Sajal Ali say in her sleep? – Hasna Mana Hai – Tabish Hashmi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button