شادی ایک رِسک ہے چاہے پسند کی ہی کیوں نہ ہو:سجل علی
کراچی(آواز نیوز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ شادی ایک خطرہ یا رِسک ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارینج میرج زیادہ بہتر ہے؟جس پر سجل کا کہنا تھا کہ ’میں پسند کی شادی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں مجھے محبت پر اور محبت کی شادی پر یقین ہے، لیکن میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ شادی صرف ایک رِسک ہے چاہے تو پسند کی ہو یا ارینج ہو‘۔
شوٹنگ پر ایک اداکار کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے مجھے تھپڑ لگا دیا: نورا فتیحی
یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر کی اہلیہ ہیں اس جوڑی کو پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں دیکھا گیا جسکی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کے آئے دن چرچے ہوتے ہیں تاہم سجل اور احد ان افواہوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔