شوبز

شوٹنگ پر ایک اداکار کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے مجھے تھپڑ لگا دیا: نورا فتیحی

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ شوٹنگ کے دوران ان کا ساتھی اداکار سے جھگڑا ہوا تھا جس نے انہیں تھپڑ مارا۔

حال ہی میں نورا فتیحی کپل شرما کے کامیڈی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے ا?غاز میں پیش ا?نے والے واقعے کے بارے میں بات کی۔

کپل نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ‘فلم کی عکسبندی کے دوران کبھی سیٹ پر کوئی ناگوار واقعہ پیش آیا؟’جس پر نورا نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کیلئے بنگلہ دیش کے ایک جنگل میں موجود تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران ان کا ساتھی اداکار سے جھگڑا ہوگیا۔

نورا نے بد تمیزی کرنے پر اس اداکار کو تھپڑ مارا جس پر اس نے بھی پلٹ کر نورا کو تھپر رسید کردیا اور ان کے بال بھی نوچے، نورا نے بتایا کہ ان کا پہلی مرتبہ اور پہلی ہی فلم کے دوران ساتھی اداکار سے بہت برا جھگڑا ہوگیا تھا جو ڈائریکٹر نے حل کروایا۔

انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کا یونائیٹڈ آرٹسٹ ویلفیئر فورم میں انضمام کی خبر وں میں کوئی سچائی نہیں ہے:شائستہ صنم

یاد رہے کہ اداکار ایوشمان خرانا، جیدیپ اہلواوٹ اور نورا فتیحی فلم ‘این ایکشن ہیرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں نورا نے آئٹم نمبر پر مرفارم کیا ہے۔

Nora Fatihi Slapped News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Nora Fatehi Mesmerizing Dance In Secret Make Up Room With Partner |

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button