شوبز

انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کا یونائیٹڈ آرٹسٹ ویلفیئر فورم میں انضمام کی خبر وں میں کوئی سچائی نہیں ہے:شائستہ صنم

فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لائحہ عمل مرتب کرنے کی میٹنگ کو انضمام کا رنگ دینافنکاروں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ، چیئر پرسن کی وضاحت

shaista sanam
شائستہ صنم چیئر پرسن انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم بلوچستان

کوئٹہ (آواز نیوز)انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کی چیئر پرسن شائستہ صنم کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض اخبارات اور واٹس ایپ گروپس میں انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کا یونائیٹڈ آرٹسٹ ویلفیئر فورم میں انضمام کی خبر وں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

گزشتہ روز یونائیٹڈ آرٹسٹ ویلفیئر فورم کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کا مقصد فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے لائحہ عمل بنا نا تھا اس میٹنگ کو انضمام کا رنگ دینا فنکاروں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

جس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں چیئر پرسن نے مزید کہا ہے کہ انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم صوبے کے تمام فنکاروں کی رجسٹرڈ تنظیم ہے۔

جو ہر فورم پر اُن کے حقوق کے حصول اور اتحاد واتفاق کے لیے کوشاں ہے بیان میںمزید کہاگیا ہے کہ تنظیم کے دروازے ہر فنکار اور ہر ایسے پلیٹ فارم کے لیے کھلے ہیں۔

جو فنکاروں کے مفادات اور اُن کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے مگر ایسی منفی خبروں اور عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس سے انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔

مینار پاکستان کیس : سوشل میڈیا اسٹار عائشہ اکرم کو گرفتار کرنے حکم

Shaista Sanam Balochistan | Insaf Artist Welfare Forum | Mahliqa Sikander & Shaista Sanam Khan live Show || Masti With Fans || Baloch FunFlix

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button