شوبز

سجل علی کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت

دبئی(آواز نیوز) پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز جمائما خان کی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ سے کیا ہے اور انہوں نے شبانہ اعظمی، ایماتھامسن اور للی جیمز کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔فلم کو شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کا پریمیئر کیا گیا تھا۔

جدہ میں "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلا سج گیا

ریڈ سی فیسٹیول میں سجل علی کو اپنی ٹیم کے ساتھ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، وہ شیکھر کپور، شبانہ اعظمی اور جمائما خان کے ساتھ وہاں موجود ہیں۔سجل علی کے مداحوں نے اداکارہ کے فیسٹیول میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Sajal Ali participation Red Sea International Film Festival | Showbiz News in Urdu | RS|FF 22 | DAY 2 – OPENING NIGHT!! #CinemaIsEverything

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button