شوبز

سجل اور احد کی علیحدگی کی وجہ کونسی فلم بنی؟ نام سامنے آگیا

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہیں

لاہور(آواز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

معروف میزبان اور صحافی یاسر شامی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دعویٰ کیا ہے کہ مصدقہ ذرائع سے پتا چلا ہے احد رضا،سجل کو فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ سجل علی کو فلم کے بجائے صرف ڈرامے میں کام کرنے کی اجازت تھی جو اداکارہ کو منظور نہیں تھا اور یہ معاملہ طلاق کی اہم وجہ بنی۔

یاسر شامی نے سجل اور احد کے درمیان طلاق کی وجہ بتانے کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسکرین شاٹ محفوظ کرلیا۔

سلمان خان کی دریا دلی،دوستی کی خاطر20کروڑروپے ٹھکرا دئیے

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ وجہ غلط بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ احد رضا خود بھی کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں تو وہ سجل کو کیوں منع کریں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہیں۔

Sajal Aly and Ahad Raza Mir Divorce Latest News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button