شوبز

سوشل میڈیا پر سلمان خان اور پوجا ہیج کے درمیان گہرے تعلقات کی چرچے

ممبئی(آواز نیوز)سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیج کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور سلمان خان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ سلو میاں ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں کام کرنے والی اداکارہ پوجا ہیج کو ڈیٹ کر ر ہے ہیں اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف بالی ووڈ انڈسٹری پر تجزیہ پیش کرنے والے ٹوئٹر صارف عمیر سندھو نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’تازہ خبر، بالی وڈ میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ، سلمان خان پوجا ہیگڈے کو ڈیٹ کررہے ہیں’، سلمان کے پروڈکشن ہاوس نے اداکارہ کو 2 فلموں میں بھی سائن کرلیا ہے‘۔عمیر کا مزید کہنا ہے کہ ’سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان دنوں بھائی جان اور پوجا کافی وقت ساتھ گزار رہے ہیں‘۔

تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوچا ہیج اور سلمان خان کے درمیان عمر کا ایک بڑا فرق ہے وہ سلمان سے 24 سال چھوٹی ہیں اس لئے ایسا ممکن نہیں کہ وہ انہیں ڈیٹ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماضی میں سلمان خان ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراوں کو ڈیٹ کرچکے ہیں لیکن وہ کسی سے شادی نہ کر سکے اور نہ ہی شادی کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

Salman Khan and Pooja Hage on social media | Bollywood News in Urdu | Salman khan And Pooja Hegde Relationship(I love you jaan)Salman से 24 साल से छोटी है,Bollywood News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button