شوبز

سلمان خان کی مداح کو کیمرہ بند کرنے کی دھمکی کی ویڈیو وائرل

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سیلفی لینے والے مداح کو غصے میں فوراً کیمرہ بند کرنے کی دھمکی دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اسی دوران کچھ فاصلے پر موجود ایک مداح ان کےساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن سلمان خان کو غصہ آجاتا ہے۔

سلمان خان غصے سے مداح کو گھورتے ہوئے اسے فوراً کیمرہ بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں جس پر مداح خوفزدہ ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ ٹھیک ہے سر، میں کیمرہ بند کررہا ہوں اور پھر فوراً موبائل کا کیمرہ بند کردیتا ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان بطورِ ہدایتکار ڈیبیو کرنے کیلئے تیار

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سلمان خان کے رویے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی اداکار کے کچھ حامیوں نے مداح کو مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

Salman Khan’s threat to stop Madahakimara|Showbiz News in Urdu.Salman Khan gets ANGRY at a fan taking a selfie video without his consent, video goes VIRAL

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button