ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے، والد
حیدر آباد (آواز نیوز)سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی ک
و ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ضرورت کے مطابق ثانیہ مرزا یہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ شعیب اور ان کے درمیان طلاق کو چند ماہ ہو چکے ہیں۔
عمران مرزا کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
بھارت میں احتجاج کے باعث نیٹ فلکس نے فلم اناپورانی ہٹا دی
ثانیہ مرزا کے والد نے ان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہاکہ زندگی کے ان حساس لمحات میں سب سے درخواست ہے
کہ افواہوں سے پرہیز کریں اور موجودہ حالات میں ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر دی مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ کی طرف سے پیغام جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک اور اداکارہ ثناءجاوید کی شادی کی تصدیق ہوئی تھی۔