شوبز

شان شاہد کا اپنی ممکنہ آنے والی نئی فلم ”مجاجن 2“کی ہیروئن کے نام کا انکشاف

لاہور (آوازنیوز) پاکستانی معروف سینئر اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے اپنی ممکنہ آنے والی نئی فلم ”مجاجن 2“کی ہیروئن کے نام کا انکشاف کیا ہے۔شان اداکارہ صائمہ کے مدِ مقابل 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم مجاجن کا سیکوئیل مجاجن 2 میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شان شاہد نے حال میں ایک نجی ویب کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگر انہیں فلم مجاجن 2 کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حیات اور ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔

ڈانس کا مقصد صرف اچھل کود نہیں بلکہ یہ باقاعدہ ایک آرٹ ہے:مہک نور

شان شاہد نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی سندیدہ پاکستانی ہیروئن ماہرہ خان ہیں جبکہ انہیں مہوش حیات کا کام بہت پسند ہے۔

انٹرویو کے دوران شان شاہد کا بتانا تھا کہ مجاجن 2 کےلئے وہ اداکارہ صائمہ کے کردار میں ماہرہ خان جبکہ مدیحہ شاہ کے کردار میں مہوش حیات کو دیکھنا چاہیں گے۔یاد رہے کہ فلم مجاجن 24مارچ 2006 ءکو پاکستان بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔

Shaan Shahid Reveals the Heroine Name | Showbiz News in Urdu | Shaan Shahid REVEALS why he REJECTED Aamir Khan’s Bollywood film ‘Ghajini’ | Zarrar | Mahira Khan |

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button