شوبز

شاہ رخ خان کی میگا فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل ہی تنازعات بڑھنے لگے

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل ہی تنازعات بڑھنے لگے۔پٹھان کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی فلم کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے لباس پر ہندو انتہاءپسند سیخ پا ہیں اور وہ بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔دوسری طرف مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انس علی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم نے مسلمان کمیونٹی کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فلم کو مدھیہ پردیش اور بلکہ پورے ملک میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔سید انس علی نے کہا کہ فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔

فلم میں نہ صرف پٹھان بلکہ پوری مسلم کمیونٹی کو بدنام کیا گیا ہے اور خواتین اس میں برہنہ رقص کررہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

Shah Rukh Khan mega film Pathan | Showbiz News in Urdu | Pathaan Shahrukh Khan Trailer Update | Deeksha Sharma

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button