شوبز

شائستہ صنم کو ایکسی لینس ایوارڈ نہ ملنا سمجھ سے بالا تر ہے

1999 ءسے تا حال لاتعداد اُردو ، بلوچی ، براہوئی اور پشتو ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ناانصافیوں کا نوٹس لیں

کوئٹہ (آواز نیوز) ورلڈ انٹر ٹینمنٹ پروڈکشن کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ کی مشہور ومعروف اداکارہ شائستہ صنم کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاتعداد ڈرموں میں مرکزی اور یادگار کردار ادا کرنے والی صوبے کی انتہائی سینئر اداکارہ کو تا حال ایکسی لینس ایوارڈسے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے بیان میں کہا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کی پہلی سُپر اسٹارمارلن منرو کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری

شائستہ صنم نے 1999 ءمیں کوئٹہ سینٹر کی ڈرامہ سیریل ناخدا میں مرکزی کردار اداکرکے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اُنہوں نے گل بشرہ ، کسے وکیل کریں۔

آگئی بہار ، مٹی ،مست توکلی ، سمو پیلی ، شنک ، ملامئی ، سپر اسٹار ، حانی شہہ مرید ، آدینک ، زلیخہ ، دل ہے پڑوسی ، ماہ گل ، دنیا بندی خانہ اور حال ہی میں تیار کی جارہی براہوئی ڈرامہ سیریل بخت میں اپنی شاندار کردار نگاری سے ناظرین کومتاثر کیا۔

اُنہوں نے تاحال اُردو، بلوچی ، براہوئی اور پشتو زبانوں میں بننے والے لاتعداد ڈراموں میں مرکزی کردار اداکئے ہیں مگر صوبے کے اعلیٰ ایکسی لینس ایوارڈ کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے اُنہیں نظر انداز کرنا افسوسناک ہے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ، قائم مقام گورنر بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت سے مطالبہ کیا ہے۔

صوبے کی سینئر اداکارہ کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا جائے اور ایوارڈ کی نامزدگیوں میں کی گئی گزشتہ ناانصافیوں اور انتہائی جونیئر اداکاروں کو نوازنے کاسختی سے نوٹس لیا جائے ۔

Entertainment news pakistan in urdu | Pakistan News – Latest News Today – Health Tips in Urdu Language – Entertainment News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button