شوبز

کچرے پر شوٹنگ کے دوران چوہا نکل آیا، شکیرا کی چیخیں نکل گئیں، ویڈیو وائرل

بگوٹا(آواز نیوز) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ شکیرا پر شوٹنگ کے دوران چوہے نے حملہ کردیا۔فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے ’ وکا وکا‘ سے پوری دنیا میں مشہور ہونے والی گلوکارہ شکیرا نے اپنے سوشل میڈیا پر نئے گانے کے دوران پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کا ذکر کیا۔

حقیقی زندگی مختلف, ڈراموں کی طرح جھگڑا نہیں کرتے: سنیتا مارشل

شکیرا اپنے نئے گانے کے لیے جل پری کے روپ میں کچرے کے ڈھیرپر شوٹنگ کروا رہی تھیں کہ اچانک چوہا نکل آیا۔

شکیرا نے چوہے کو دیکھ کر چیخ ماری اور فوری طور پر اٹھ گئیں۔ اس دوران ان کی گلابی رنگ کی وگ بھی اتر گئی۔شکیرا نے مزید بتایا کہ بات صرف چوہے پر ختم نہیں ہوئی بلکہ گانے کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والا پانی کا ٹینک بھی پھٹ گیا اور وہ جل پری کے لباس کی وجہ سے پانی میں پھنس گئیں۔

موقع پر موجود کریو نے کرین کی مدد سے شکیرا کو نکالا۔شکیرا کی چوہے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اب تک لاکھوں افراد ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

Shakira News in Urdu | Hollywood News in Urdu. Rat in waste filled car ‘screams’ for help (Video) Any Time News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button