شوبز

پاکستان فلم انڈسٹری مسلسل زوال کی جانب گامزن

تحریر:سارہ میر

نئے چہروں کی موجودگی میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ بالاچ مسعود کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا خوبرو چہرہ
پاکستان فلم انڈسٹری کئی دہائیوں سے زوال کا شکار ہے۔

اگرچہ ملک میں الیکٹرونک میڈیا نے کافی ترقی کی اور سلور اسکرین نے ایشیاء کے بہترین پرائیویٹ ٹی وی چینل کے مقابلے میں نا صرف اپنا لوہا منوایا بلکہ نت نئے آئیڈیاز سامنے لاکر بڑی اسکرین پر بھی اپنا راج قائم کرنے کی کوشش کی ہے مگر اس کے باوجود بھی فلم انڈسٹری مسلسل پسماندگی اور زوال کے دلدل سے باہر نہ آسکی جوکہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے۔

اس زوال کی وجہ سے ملک میں سینما انڈسٹری بھی سنسان ہوکر رہ گئی ہے اور اب کئی سینما گھر بڑے پلازوں اور شاپنگ سینٹر زمیں تبدیل ہوچکے ہیں۔

جس کی ایک زندہ مثال بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ہے جہاں ماضی کے مشہور سینما ہال آج صرف ماضی کا قصہ بن کررہ گئے ہیں اس سارے زوال کے پیچھے ایک طویل داستان ہے ۔

مرد اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتے ہیں :شان شاہد

قارئین ۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلموں پر آئے ہوئے زوال کے دن بھی بڑھتے ہی چلے گئے اگرچہ ہرسال یہ اُمید ہوتی ہے کہ شوبز انڈسٹری کے ماحول میں کچھ بہتری آئے گی نئے چہروں کو سکرین پے لاکر نئی فلمیں بنائی جائیں گی اچھی سرمایہ کاری ہوگی مگر یہ خواب خواب ہی رہا۔

آج بھی اچھی اچھی فلمیں بننا تو شروع ہوگئی ہیں مگر ان کو جو کامیانی حاصل ہونی ہے وہ اب بھی شوبز صنعت سے کافی دور ہے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ موجود ہونے کے باوجود ان کو سکرین پر لانے کا موقعہ نہیں دیا جاتا شوبز انڈسٹری میں نیوٹیلنٹ کو سکرین پہ لانے سے ہی ترقی مل سکتی ہے ۔ پاکستان کے شہر میں ٹیلنٹ موجود ہے روز بروز نئے چہرے سامنے آتے ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والا خوبرو نوجوان بالاچ مسعود بھی ان میں سے ایک ہے ، بالاچ مسعود کا تعلق کوئٹہ سے ہے لیکن وہ رہتا کراچی میں ہے 22 فروری 1995 ءکو رند خاندان میں پیدا ہونے والا بالاچ مسعود بچپن ہی سے محنتی انسان ہے۔

بالاچ مسعود کو بچپن ہی سے پڑھنے کا شوق ہے اُنہوں نے حال ہی میں بلوچستان یونیورسٹی سے اپنی بیچلر ز انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پڑھائی مکمل کی ہے۔

رند خاندان میں پیدا ہونے والے بالاچ مسعود ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام چمپیئن سے سکرین پے آئے اور پھر گیم شو سے شہرت حاصل کی بالاچ مسعود نے کک باکسنگ میں نیشنل چمپیئن رہ کر نام روشن کیا اور کئی میڈلز اپنے نام کئے ماڈل اور ولو گر بالاچ مسعود کی سوشل میڈ یا پر اچھی خاصی فین فالونگ پے سوشل میڈیا پر اکر کافی مقبولیت حاصل کی۔

اب وہ اداکاری کی طرف آنا چاہتے ہیں اور فوٹو گرافر خاور ریاض کے تحت ماڈلنگ کے جوہر دکھائے بالاچ مسعود بڑے برانڈز کے لیے بھی کئی شوٹس دیئے ہیں جن میں گل احمد ، رائل ٹیگ ، جنید جمشید ، عامر عدنان ، کرتہ کارنر ، دیپک پروانی جیسے بڑے نام شامل ہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کو بالاچ جیسے خوبصورت نوجوان کو سکرین پر لانے کی ضرورت ہے تبھی انڈسٹری ترقی کرسکتی ہے ۔

Showbiz Article in Urdu | Showbiz News in Urdu | A turbulent history of Pakistani cinema | VOA URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button