شوبز

مرد اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتے ہیں :شان شاہد

لاہور (آواز نیوز) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد نے بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہا ہے کہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں شوبز اداکاروں میں بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوے ا نہوں نے کہا کہ جوڑے میں سمجھ، اعتماد اور مطابقت بہت ضروری ہے درگزر اور معاف کرنا زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ محبت کے خیال سے پیار کرتے ہیں عشق میں مبتلا ہونے سے پہلے اسے سمجھنا چاہیے جلد بازی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیے۔

حرام کے کاموں کے اپنے ہی مزیں ہیں، نیہا سلمان نے خاموشی توڑ دی

انہو ں نے کہا لوگ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے جس کی وجہ سے بہت سارے رشتوں میں ٹوٹ پھوٹ ہو رہی ہے۔

واضع رہے کہ شان شاہد اور آمنہ شان کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

Increasing divorce rate in Pakistan | Lollywood News in Urdu | Why divorce rates are rising in Pakistan?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button