شوبز

ویب سیریز ”ہیرا منڈی“ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ”ہیرا منڈی“ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

”سکل بن“ کے نام سے گانے کے بول مشہور شاعر امیر خسرو کی شاعری سے لئے گئے ہیں اور اسے راجہ حسن نے اپنی خوبصورت آواز دی ہے۔

گانے کو کلاسیکی انداز میں موسیقی دی گئی ہے اور بالی وڈ کی مختلف اداکارائیں اس میں حصہ لیتی ہیں اس میں ایک دربار کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا تھا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراوں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے۔

راج سے زیادہ امیر لوگ مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، شلپا شیٹی

’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ہیرا منڈی‘ کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راو حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

Showbiz News in Urdu.Hira Mundi” News in Urdu.Heeramandi: The Diamond Bazaar | Official Trailer | Sanjay Leela Bhansali | Concept

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button