مداح کی انتہائی شرمناک حرکت، سونم کپور کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(آواز نیوز)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور بہت جلد ماں کے عظیم ترین مرتبے پر فائز ہونے والی ہیں۔ اداکارہ نے رواں سال مارچ میں سوشل میڈیا پر اپنے حمل کا اعلان کیا اور اس کے بعد سے وہ اپنے بڑھتے ہوئے بیبی بمپ اور حاملہ ہونے کے بعد چہرے پر آنے والی رونق کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔
سونم کے اگلے دو مہینوں میں اپنے بچے کا استقبال کرنے کی توقع کر رہی ہیں، لیکن ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ایک نومولود بچہ گود میں لیے دیکھا جاسکتا ہے۔ہ سپتال میں ایک بچے کو اپنے سینے سے لگائے سونم کی اس تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
اگر آپ بھی حیران ہیں کہ سونم نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے، تو ذرا ٹھہریں، کیونکہ یہ وائرل تصویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔ وائرل ہونے والی اس تصویر کو مداح نے فوٹوشاپ کیا ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دریں اثنا خوبصورت اداکارہ، جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بہت متحرک ہیں، اپنے حاملہ ایام کی خوبصورت جھلکیاں شئیر کرتی رہتی ہیں۔
برسوں تک ڈیٹنگ کے بعد سونم کپور اور آنند آہوجا نے 8 مئی 2018 کو شادی کی، اپنے متعلقہ انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک میٹھی پوسٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔پروفیشنل فرنٹ پر سونم کپور تقریباً تین سال سے سلور اسکرین سے دور ہیں۔
اداکار سلمان خان کو کیا بنتا دیکھنا چاہتی ہوں؟راکھی ساونت نے بتا دیا
وہ آخری بار دولکر سلمان کے ساتھ 2019 کی فلم دی زویا فیکٹر میں نظر آئی تھیں۔ اداکارہ اگلی بار فلم ’بلائنڈ‘ کے کورین ریمیک میں نظر آئیں گی۔