شوبز

کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی ریلیز کے بعد سے دنیا بھر میں مختلف ریکارڈ بنانے میں کامیاب

لاہور (آواز نیوز) کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی ریلیز کے بعد سے دنیا بھر میں مختلف ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہا۔گلوکار علی سیٹھی اور شے گِل کے اس گانے نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

گوگل کی جانب سے 2022 کی مقبول ترین سرچز کی عالمی فہرست میں پسوڑی کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا ہے۔

درحقیقت پسوڑی نے معروف کورین بینڈ بی ٹی ایس کے گانے بٹر کو بھی پیچھے چھوڑا حالانکہ یہ بینڈ دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری مسلسل زوال کی جانب گامزن

بی ٹی ایس کا گانا بٹر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔اس فہرست میں تیسرا نمبر ایک بھارتی گانےChaand Baaliyan کے نام رہا۔پسوڑی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام میں ٹرینڈنگ آڈیو کے طور پر بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔

جس کے باعث لوگوں میں اس کے حوالے سے تجسس بڑھا۔اسی وجہ سے گوگل پر اسے بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔

Song Psoori Went Coke Studio Season 14 news in urdu | Coke Studio | Season 14 | Pasoori | Ali Sethi x Shae Gill

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button