شوبز

سکوئڈ گیم‘ قاتل گڑیا لوگوں کی جان لینے پھر آ گئی

سیزن 2 کے 2023 کے آغاز میں ریلیز ہونے کے امکانات ہیں

سیﺅل (آواز نیوز)انٹرنیٹ کی دنیا میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہوچکی ہے وہیں فلموں اور ٹی وی شوز کا بھی آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہونا اب کوئی انوکھی چیز نہیں ہے۔

ایک سیزن آتا ہے اور اس کے شوقین اسے ایک ہی نشست میں دیکھ لیتے ہیں اور پھر اگلے سیزن کے لیے سال بھر یا اس سے بھی زیادہ مدت تک انتظار کرتے ہیں۔

ایسی ہی کچھ حالت ’سکوئڈ گیم‘ کے مداحوں کی ہے جو سال بھر سے نیٹ فلکس کے سب سے مشہور شو کے دوسرے سیزن کا انتظار کر رہے ہیں۔

نیٹ فلکس نے جب سکوئڈ گیم کے سیزن 2 کے آنے کا اعلان کیا تو مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سکوئڈ گیم جنوبی کوریا کی شہرہ آفاق ویب سیریز ہے جس کا پہلا سیزن 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

سیزن 2 کے 2023 کے آغاز میں ریلیز ہونے کے امکانات ہیں۔سکوئڈ گیم کی کہانی ایک ایسے پراسرار کھیل کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک دوسرے سے انجان لوگ ایک جزیرہ نما مقام پر جاتے ہیں۔

کپور نے بیٹے جے کی یوگا کرتے تصویر شیئر کردیں

جہاں انہیں مختلف کھیل کھیل کر پیسے جیتنے کا موقع دیا جاتا ہے۔کہانی میں دل دہلا دینے والی بات یہ ہے کہ کھیل کے دوران کسی بھی قسم کی غلطی کرنے پر کھلاڑی کو موقع پر ہی قتل کردیا جاتا ہے۔

کھیل کے منتظمین ایک گڑیا کے ذریعے تمام کھیل چلاتے ہیں۔ وہ کون ہیں؟ کہاں سے ہیں؟ یہ نیٹ فلیکس پر آنے والے سیزن 2 میں ہی پتا چل سکے گا۔

’سکوئڈ گیم‘ کے سیزن 2 کے اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح بے صبری کا شکار ہیں اور جلد از جلد یہ سیزن دیکھنا چاہتے ہیں۔

Squid Game Latest News in Urdu | Squid Game A Whole New Round Is Coming | Entertainment News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button