شوبز

صوفی کلام کا اثر دل پر ہوتا ہے، روح پر ہوتا ہے:عابدہ پروین

صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا کہ میرے اندر اللہ سائیں نے صوفی موسیقی کا رنگ اور شوق ڈالا

کراچی (آواز نیوز)صوفی کلام میں زبان کو سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں، وہ چاہے عربی میں ہو، سندھی میں ہو، اردو یا فارسی میں مگر اس کا اثر دل پر ہوتا ہے۔

روح پر ہوتا ہے کیونکہ یہ کلام اللہ کی طرف سے ہے۔ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انھیں تین برس کی عمر سے موسیقی کا شوق تھا۔ وہ کہتی ہیں صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے۔

نادیہ حسین درآمدی میک اپ پر پابندی سے مشکل کا شکار

سندھ کے لوگوں کا مزاج اور موسیقی بھی درگاہی ہے۔ میرے والد میں بھی درگاہ کا ایک رنگ تھا جو پھر ہم سب میں آیا۔میرے والد کا موسیقی کا ایک سکول تھا۔‘تصوف اللہ کا درد ہے، آپ کو اس کلام سے روحانیت ملتی ہے۔

جیسے اندر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، جیسے روح گم ہو جاتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ صوفی کلام پڑھنے سے انسان کسی اور ہی دنیا میں چلا جاتا ہے۔

Sufi Abida Parveen Latest Urdu News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button