شوبز

تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جوڑی کے چرچے ہونے لگے

ممبئی(آواز نیوز) بھارتی اداکار رندیپ ہڈا اور لن لیشرم کے استقبالیے کی تقریب میں بھارتی ہردلعزیز اسٹار جوڑی تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی رومانوی انٹری نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

گزشتہ روز اداکار رندیپ ہڈا اور انکی اہلیہ نے ممبئی میں شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں بالی وڈ کے سپرسٹارز نے شرکت کرکے رونق لگادی۔جہاں اس رنگا رنگ تقریب میں تمام ہی سپرسٹارز کی انٹری قابلِ دید تھی وہیں تمنا بھاٹیا اور وجے ورما ایک ساتھ شرکت کرکے زیادہ نمایاں رہے۔

کوئی دنیاوی خواہش نہیں ‘ آخرت کی تیاری ہی میرا خواب ہے: نیلم منیر

دونوں کی انٹری کی خاصیت صرف دونوں کے میچنگ ملبوسات نہیں بلکہ دونوں کا اپنی محبت اور جادوئی کیمسٹری کا بھرپور اظہار کرنا تھا۔

در اصل اس تقریب میں وجے اور تمنا بھاٹیا ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے انٹر ہوئے صرف یہی نہیں تمنا بھاٹیا اور وجے نے ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوطی سے تھام کر ہی اس تقریب سے رخصت بھی لی جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Tamannaah Bhatia Love Story | Bollywood News in Urdu | Tamannaah Bhatia & Vijay Varma’s FIRST interview on their relationship, kiss in Lust Stories 2.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button