شوبز

رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم ”سرکس “کا ٹیزر جاری

ممبئی (آوازنیوز) بالی ووڈ کے اسٹائل آئیکون رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم ”سرکس “کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر کامیڈی سے بھرپور اس فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے لکھا کہ ہماری دنیا میں خوش آمدید، ٹریلر 2 دسمبر کو ریلیز ہوگا۔

فلم میں 1960ءکا وہ دور فلمایا گیا ہے جب نہ موبائل تھے اور نہ سوشل میڈیا اور لوگوں کی زندگی آج کے دور سے بےحد مختلف تھی جبکہ وہ ایک سنہری دور تھا۔

ڈانس کا مقصد صرف اچھل کود نہیں بلکہ یہ باقاعدہ ایک آرٹ ہے:مہک نور

رنویر سنگھ کے ساتھ پوجا ہیج، جیکولین فرنینڈس، جانی لیور، سنجے مشرا، ورون شرما، ٹکو تلسانیہ، وراجیش ہرجی اور دیگر اداکار کامیڈ ی کردار ادا کریں گے۔

طنزو مزاح سے بھرپور اس فلم کو مشہور بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی نے پروڈیوس کیا کہ جبکہ وہی اس فلم کے ہدایتکار بھی ہیں

Teaser of Comedy Film ‘Cirkus’ is Relesed | Bollywood News | Teaser Of Cirkus Released | The Comedy Filled Teaser Of Circus By Rohit Shetty And Ranveer Singh

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button