شوبز

مولا جٹ دیکھنی ہے تو پاکستان جاو، بھارتی وزیر کی دھمکی

ممبئی(آواز نیوز)بھارت میں پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” ریلیز ہونے کی خبر نے انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی، اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے دیں۔

بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔نفرت انگیز ٹوئٹ میں وزیر نے لکھا کہ انہیں پتا لگا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں بھارت میں ریلیز کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دے گی۔

انہیں نے فواد خان کے مداحوں کو غدار کہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستانی اداکار کے مداح ہیں وہ فلم دیکھنے کے لیے پاکستان چلے جائیں۔

واضح رہے، پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ سرحد پار بھی مداحوں کی کوئی کمی نہیں جن میں کئی بالی ووڈ ہیروں کے نام بھی شامل ہیں، اور وہ فواد خان کو بڑی پردہ اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مولا جٹ بھارتی سینماوں میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جا سکتی ہے، جس کے بعد بھارتی شائقین بھی پاکستانی سپر ہٹ پنجابی فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ٹائٹنک کی فلمنگ کے بعد کیٹ ونسلیٹ تھوڑی پریشان اور اپ سیٹ ہوگئی تھیں:جیمز کیمرون

فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے دو سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے، مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے۔

سنہ1979 میں ریلز ہونے والی پنجابی فلم مولا جٹ کو بلال لاشاری نے نئے انداز میں بنا کر اس شاہکار کہانی کو ٹریبیوٹ دیا ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

The Legend of Maula Jatt banned in india | Lollywood News in Urdu | Breaking News The Legend of Maula Jatt Released in India With Ranveer Singh Cirkus

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: