شوبز

فلم ٹکٹ ٹو پیراڈائز 21اکتوبر کو سینما گھروںکی زینت بنے گی

ممبئی (ااوز نیوز) ہالی وڈ کے اداکار جارج کلونی اور اداکارہ جولیا رابرٹس نئی فلم ٹکٹ ٹو پیراڈائز میں اکھٹے نظر آنے والے ہیں۔یوٹیوب پر جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی نئی آنے والی فلمٹکٹ ٹو پیراڈائزکا ٹریلیر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔

لیکن انھیں اپنی بیٹی کی شادی کو رکوانے کے لیے اکٹھے انڈونیشیا کے صوبے بالی جان پڑتا ہے جہاں ان کی اوٹ پٹانگ حرکتوں اور چوری کے باعث بیٹی کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جولیا رابرٹس اور جارج کلونی چھ برس بعد کسی فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے 2016 میں جارج کلونی اور جولیا رابرٹس نے منی مانسٹر نامی فلم میں اکٹھے کام کیا تھا۔جولیا رابرٹس اور جارج کلونی اب تک اوشنز الیون، اوشنز ٹوویلو، کانفیشنز آف اے ڈینجرس مائنڈ اور منی مانسٹر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

کترینہ نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

فلم کی کاسٹ میں جارج کلونی، جولیا رابرٹس، کیٹلین ڈیور اور لوکس براوو شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری اول پارکر نے کی ہے۔فلم 21 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

The Making of Doctor Strange in the Multiverse of Madness | Marvel Studios’ Doctor Strange in the Multiverse of Madness | Official Trailer

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button