شوبز

شاہ رخ خان کا مشہور گانا ’تم سے مل کے دل کا ہے جو حال‘ نئے انداز میں پیش

ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل اور ہدایتکارہ فرح خان نے شاہ رخ خان کے مشہور گانے ’تم سے مل کے دل کا ہے جو حال‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔

وکی کوشل اور فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔وکی کوشل آج کل ساتھی اداکارہ ترپتی دیمری اور اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے فلم کے عملے کے ہمراہ کروشیا میں موجود ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

انہوں نے اداکارہ ترپتی دیمری، ہدایتکارہ فرح خان اور اپنی نئی فلم کے کچھ عملے کے ساتھ مل کر بالی ووڈ کی مشہور فلم’میں ہوں نا‘ کے مشہور گانے ’تم سے مل کے دل کا ہے جو حال‘ کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔

کچھ ہی دیر میں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Tumse Milke Dil ka Jo Haal Kiya Kare presented new style.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button