شوبز

فلم پریمئر پر نازیبا لباس میں انٹری، فریال محمود اور اشنا شاہ تنقید کی زد میں آگئیں

لاہور (آن لائن) پاکستانی فلم ”چکڑ“ کے پریمئر کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں اشنا شاہ اور فریال محمود کے پہناوے پر

گزشتہ روز رکھے گئے اس پریمیئر میں فلم کی کاسٹ عثمان مختار، فریال محمود اور اشنا شاہ سمیت کئی ایک پاکستانی ستاروں نے شرکت کی۔

خاص تقریب میں اشنا شاہ نے سیاہ رنگ کا گاﺅن جبکہ ہاتھ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ اور فریال سیاہ و گلابی رنگ کا مختصر ویسٹرن ڈریس زیب تن کر رکھا تھا۔

اس تقریب کی جب تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ایسے ڈریسز میں اپنے آپ کو دیکھ کر یہ لوگ کیسے مطمئن ہو جاتے ہیں، کیا یہ واقعی مسلمان ہیں۔

شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنامیرا جنون ہے : عائزہ خان

ایک صارف نے اشنا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ابھی عمرہ کر کے آئیں تھیں، اب اوور ایکٹنگ بھی کر رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پاگل ہو گئی ہیں۔

بعض صارفین نے پر تنقید بھی کی اور لکھا کہ ایک طرف تو انہوں نے انتہائی بولڈ مغربی انداز کا لباس پہن رکھا ہے اور دوسری طرف وہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں۔

Ushna Shah News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Faryal Mehmood – Chikkar Movie Primier – Ushna Shah – Nausheen Shah – Sonya Hussyn.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button