شوبز

کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد ول اسمتھ کا پہلا انٹرویو

ویڈیو ، 2022 کی رات کو خوفناک رات قرار دے دیا

نیویارک (آوازنیوز) ول اسمتھ نے پہلی بار آسکرز 2022 کی تقریب میں کرس راک کو تھپڑ مارنے کی وجہ بیان کردی۔امریکی کامیڈین اور اداکار وِل اسمتھ نے سب سے بڑی ایوارڈ تقریب آسکرز 2022 میں ساتھی کامیڈین کرس راس کو ان کی اہلیہ کے بالوں کے حوالے سے مذاق کرنے پر تھپڑ جڑ دیا تھا تاہم وہ کئی مرتبہ اس کیلئے معذرت کر چکے ہیں۔

تاہم پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈز کے اس واقعے کے بعد پہلے ٹی وی انٹرویو میں ول اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ آخر کس چیز نے انہیں کرس راک کو تھپڑ مارنے پر مجبور کیا۔

بین ایفلیک سے منگنی ٹوٹنے پر لگا مر جاوں گی، جینیفر لوپیز

ول اسمتھ نے آسکرز 2022 کی رات کو خوفناک رات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘یقیناً میں اپنے رویے کو درست قرار نہیں دے سکتا ، مگر اس وقت میرے اندر بہت کچھ ہوا تھا۔

وہ ایک چھوٹا بچہ تھا جو اپنے باپ کو ماں پر تشدد کرتے دیکھتا تھا، اس لمحے غصے کا وہ غبارہ پھٹ گیا اور میں وہ بن گیا جو میں نہیں بننا چاہتا تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ غصہ تھا جو بہت عرصے سے میرے اندر جمع ہورہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اس واقعے کے بعد گھر گئے تو 9 سالہ بھتیجا ان کے انتظار میں جاگ رہا تھا اس نے مجھ سے جب سوال کیا کہ میں نے تھپڑ کیوں مارا تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں نے کیا کردیا، مجھے اس حد تک نہیں جانا چاہیے تھا

Will Smith First Interview After Slaps | Hollywood News in Urdu | ‘I lost it’: Will Smith speaks about Chris Rock slap

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button