شوبز

اداکار شان بھی یمنی زیدی کی صلاحیتوں کے معترف

لاہور (آواز نیوز) فلم اسٹار شان شاہد نے باصلاحیت اداکارہ یمنی زیدی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔

لاہور (آواز نیوز) فلم اسٹار شان شاہد نے باصلاحیت اداکارہ یمنی زیدی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔یمنی زیدی نے مزید کہا کہ مجھے بطورِ فلم اسٹار شان شاہد بہت زیادہ پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں ان کے ساتھ کام کروں۔شان شاہد نے یمنی زیدی کی صلاحیتوں کی تعریف میں کہا کہ آپ ایک شاندار اداکارہ ہیں، آپ باصلاحیت ہیں اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں۔اداکارہ کی طرف سے اپنے لئے تعریف پر ردعمل دیتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ آپ کے تعریفی الفاظ کے لیے بےحد شکریہ، اچھائی کو ہی دوسرے لوگوں میں اچھائی نظر آتی ہے۔اداکار نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر وہ بہت جلد یمنی زیدی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ واضح رہے یمنی زیدی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں‘ اسکرین پر شان شاہد کی موجودگی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ فلموں کے لیے Showbiz News in Urduہی بنے ہیں

شاہ رخ خان کا بیٹی سہانا کے ساتھ فلم کرنے سے انکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button