امریکہ

بھنگ رکھنے کے تمام ملزمان کیلئے عام معافی کا اعلان

بھنگ پرقانون سازی کا جائزہ لیں،سیکرٹری صحت،اٹارنی جنرل کو ہدایت جاری

واشنگٹن (آوازنیوز )امریکا کے صدر جو بائیڈن نے بھنگ رکھنے کے جرم میں گرفتار تمام ملزمان کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد صرف بھنگ برآمد ہونے کی وجہ سے مجرم ٹھہرائے گئے، نتیجتا انہیں ملازمتیں نہیں ملتیں، گھر اور تعلیمی مواقع بھی میسر نہیں آتے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ میری عام معافی سے یہ بوجھ ختم ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ میں تمام گورنرز کو ہدایت دیتا ہوں کہ بھنگ برآمد ہونے کے ملزمان کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو صرف اس لیے جیل میں نہیں ہونا چاہیے کہ اس سے بھنگ برآمد ہوئی۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم بھنگ کو بھی ہیروئن کی طرح کا نشہ سمجھتے ہیں، یہ قابل تعجب بات ہے۔

ایران جوہری معاہدہ کی عدم بحالی کاذمہ دارہے،امریکہ

انہوں نے کہا کہ میں سیکرٹری صحت اور اٹارنی جنرل کو ہدایت دے رہا ہوں کہ وفاقی قانون میں بھنگ کے استعمال پر قانون سازی کا جائزہ لیا جائے

Joe Biden Latest News in Urdu | USA News in Urdu | Urdu News | History of US President Joe Biden? in Urdu/Hindi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button